ابنا: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اسحق ڈار نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ لیبیا کا موجودہ سیٹ اپ وہاں کے عوام کی جدوجہد کا نتیجہ اور جمہوریت کی جانب پیشرفت ہے۔ پاکستان کے دوست ممالک چین‘ مصر‘ ترکی‘ سعودی عرب ‘ خلیجی ریاستیں‘ مغربی وافریقی ممالک اور امریکہ پہلے ہی لیبیا کی نئی کونسل کو تسلیم کرچکے ہیں۔ لہٰذا اب پاکستان پر بھی لازم ہے کہ وہ بلاتاخیر لیبیا کے عوام کی جدوجہد کے نتیجہ میں بننے والی حکومت کو تسلیم کرے۔ ...........
/110